Ilyassawalgar

Sunday 9 October 2022

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا، نیوزی لینڈ ٹیم 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی، دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

27 دسمبر سے 15 جنوری تک پہلے مرحلے میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوں گے، کھیلے جانے والے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی ، دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائٹ بال میچز کھیلے گی، نیوزی لینڈ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/lGLijaN

No comments:

Post a Comment