Ilyassawalgar

Sunday, 9 October 2022

میزائل تجربے ایٹمی جنگی مشقوں کا حصہ تھے: شمالی کوریا

مشقوں کی نگرانی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کی۔
شمالی کوریا نے اپنے حالیہ میزائل تجربوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے میزائل تجربے ایٹمی جنگی مشقوں کا حصہ تھے۔

شمالی کوریا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ جوہری میزائل تجربے امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری افواج کی جانب سے کی گئی فوجی مشقوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن نے گزشتہ دو ہفتوں سے جاری میزائل تجربوں کی ان مشقوں کی سربراہی کی۔ مشقوں کا مقصد دنیا تک جنگ کی روک تھام کا ایک مضبوط پیغام پہنچانا تھا۔

مشقوں کے دوران فوجی تنصیبات اور اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ جنوب میں ہوائی اڈوں کو محفوظ رکھنے کے تجربات کیے گئے۔

شمالی کوریا نے دو روز قبل بھی 2 بیلسٹک میزائل داغے تھے، جس پر جاپان اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر سے اب تک شمالی کوریا نے 7 میزائل تجربے کیے ہیں۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربات جاری، مزید 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ فوجی مشقوں میں جوہری جنگی قوت کو بہتر بنانے اور عملی جنگی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا، میزائل کسی بھی مقام سے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/s1gX4d3

No comments:

Post a Comment