وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز نارووال میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ لوگ چھ ماہ کے اندر اندر ملک میں ایک مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔ انہوں نے موسم سرما کے پیش نظر جو شروع ہونے والا ہے متاثرین سیلاب کی فراخدلانہ امداد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ عمران خان قومی اداروں پر حملے کر رہے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں ملک کو بری طرح نقصان پہنچایا، انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/dMwklR7
No comments:
Post a Comment