مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے ساتھ کھیلنے والے کو نشانِ عبرت بنائیں گے، اسے قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ آڈیو لیکس نے عمران خان کے بیانیے کا تیا پانچہ کر دیا، دنیا کے سامنے سازشی چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ شیطانی دماغ جلسوں میں کہتا ہے لوٹوں کو ووٹ نہ دیں، ہارس ٹریڈنگ کے الزام لگانے والا بند کمروں میں خرید و فروخت کی منڈیاں لگا کر بیٹھا رہا، ملک کے ساتھ کھیلنے والے کو نشانِ عبرت بنائیں گے، اسے قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں نواز شریف سے جیتنا ممکن نہیں تھا، اس لیے عمران خان کو جتوانے کے لیے الیکشن سے باہر کیا گیا، کیا بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے بغیر حکومت بدلی تھی؟ بزنجو صاحب کو سازش کر کے دوسرے امیدوار کو کامیاب کرایا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/AJE582Y
No comments:
Post a Comment