Ilyassawalgar

Saturday, 8 October 2022

عمران خان اب خود ضمیر فروشی تسلیم کر رہا ہے: وزیراعظم

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ عمران خان اب خود ضمیر فروشی تسلیم کر رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم عدالت اور قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور میں آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، نوازشریف بھی ہر روز عدالت میں پیش ہوتے تھے، انہوں نے کوئی این آر او نہیں مانگا، میری پارٹی کے ساتھیوں نے بھی جرات کے ساتھ جیلیں کاٹیں۔

انہوں نے کہا کہ بقول عمران نیازی مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سےاین آراو ملا ہے، اس سےگھٹیا بات نہیں ہوسکتی، نواز شریف ، مریم نواز کو نیب کی ترامیم کے تحت بریت نہیں ملی، میں نے اور ہمارے پارٹی کے ساتھیوں نے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں، محترمہ علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا، تمہارے دور میں علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او ملا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اب آپ کو قوم کو جواب دینا ہے، تم نے قوم کےخلاف سازش کیں، وزیراعظم تھے تم پانچ ارکان اسمبلی خریدنے کے لیے پیسے کہاں سےآئے، عمران نیازی تم نے کوئلے کی دلالی میں منہ کالاکیا، کاش مجھے یہ سخت الفاظ حالیہ دنوں میں نہ کہنے پڑتے لیکن دل دکھا ہوا ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمارا سیاسی سرمایہ پاکستان پر ایک بار نہیں کروڑوں بار قربان، ہم نے اتحادیوں کی مدد سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی کشتی ہچکولے لے رہی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/V416sSc

No comments:

Post a Comment