Ilyassawalgar

Wednesday 23 September 2020

پاکستان نے افغانستان میں مصالحت کا ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، ولیم ٹوڈ

ولیم ٹوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اہم علاقائی پارٹنر ہے

امریکہ کے پاکستان کے لیے نامزد سفیر ولیم ٹوڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اہم علاقائی پارٹنر ہے مل کر کام کریں گے۔

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لیے نامزد کردہ سفیر ولیم ٹوڈ نے سینیٹ کمیٹی میں بیان دیا کہ پاکستان نے افغانستان میں مصالحت کا ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان خود بھی دہشتگردوں کے ہاتھوں شدید متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف پائیدار اور ناقابل واپسی اقدام کرنا چاہیے۔

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اہم اقدامات کیے اور اسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

ولیم ٹوڈ نے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم علاقائی پارٹنر ہے اور ہم آئندہ بھی مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام کریں گے۔

پاکستان کو بڑی تباہی کے اسلحے کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قراردادوں کا لحاظ رکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33RjttR

No comments:

Post a Comment