Ilyassawalgar

Wednesday 23 September 2020

بھارتی فوج کی او سی کے دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید

بھارتی فوج کی او سی کے دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے2جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں پر بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

قبل ازیں 10ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے3 معصوم پاکستانی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

رواں ماہ9 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی۔ بیدوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار لیاقت شہید ہو گیا تھا۔39 سالہ حوالدار لیاقت علی کا تعلق چکوال سے تھا۔

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے13 ستمبر کو بھی ایک بچی شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے تھے۔

بھارتی فوج کی جانب سے ہاٹ اسپرنگ اور رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بچی کی عمر 11 سال تھی جبکہ 75 سالہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Hpbxsa

No comments:

Post a Comment