مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ پشاور میں بی آر ٹی بس سروس25 اکتوبر سے فعال ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بس کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کریں گے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا بس بنانے والی کمپنی نے 25اکتوبر سے سروس فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چینی کمپنی نے کہا بس میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آرٹی بس میں خرابی سے حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ بی آر ٹی بسوں میں خرابی تکنیکی ہویا کمپنی کی طرف سے لاپرواہی، کارروائی کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ بی آرٹی بسوں میں خرابی سے معاشی نقصان بھی ہوا ہے۔ بسوں میں خرابی دور کرکے جلد فعال کریں گے۔
ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات سامنے انے کے بعد بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ بی آر ٹی بس سروس معطل ہونے سے روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ترجمان ٹرانز پشاور عمیر خان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ماہرین پشاور پہنچ کر گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بسوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس بحال کی جائےگی۔
آگ لگنے کے واقعات کے بعد چینی ماہرین نے انسپکشن شروع کردی ہے۔ بی آرٹی کی تمام بسوں کو ازسرنو چیک کیاجارہاہے۔ تکنیکی اعتبارسے کلیئرنس کےبعدسروس بحال کردی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hRL3Mx
No comments:
Post a Comment