Ilyassawalgar

Wednesday 23 September 2020

نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز کا دعویٰ

نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اسلام ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان کے مسائل پر بلایا گیا تھا لیکن یہ معاملہ سیاسی ہے اسے پارلیمنٹ میں طے ہونے چاہیئیں۔

صحافی کی جانب سے مریم نواز سے پوچھا گیا کہ کیا عسکری قیادت کے ساتھ ڈنر نواز شریف کی اجازت سے ہوا ؟ مریم نواز نے جواب دیا کہ ڈنر ہوا یا نہیں اس کا علم نہیں میں نے بھی سننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں اور سیاسی قیادت کو بھی عسکری قیادت کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا۔ سیاسی معاملات پر پارلیمنٹ میں ہی بحث کرنی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ظلم و جبر کے ہتھکنڈے ایک حد تک ہی چلتے ہیں۔s



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cokwFf

No comments:

Post a Comment