Ilyassawalgar

Wednesday 30 September 2020

مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل کونیب نے گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکاؤنٹ افسر سے پیسے لینے کے الزامات ہیں۔

نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مشتاق شیخ نے 2015 میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادر نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کیے۔

ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے مخدوم جلیل الزماں کو چار ستمبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ نہیں پیش ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cNRoHD

No comments:

Post a Comment