Ilyassawalgar

Wednesday 30 September 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3کروڑ41لاکھ 54ہزار636 سے تجاوزکرگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3کروڑ41لاکھ 54ہزار636 سے تجاوزکرگئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں3کروڑ41لاکھ 54ہزار636 افراد متاثر اور 10لاکھ 18ہزار769 ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثر2 کروڑ 54 لاکھ 26 ہزار411 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 77 لاکھ 9 ہزار456 ہے۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89روز میں رپورٹ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 11 ہزار 740 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں اور 74 لاکھ47 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسزکی مجموعی تعداد63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار 708 ہو گئی ہے۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 48 لاکھ 13 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 43 ہزار962 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 11 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 722 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار998 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی8لاکھ سے14ہزار زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں7 لاکھ 58 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور32 ہزار 463 اموات ہوئی ہیں۔

رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ieootL

No comments:

Post a Comment