Ilyassawalgar

Tuesday 22 September 2020

نیب ریفرنسز کیخلاف سابق صدر کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

نیب ریفرنسز کیخلاف سابق صدر کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

احتساب عدالت آج سابق صدرآصف علی زرداری کی تین درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔

میگا منی لانڈرنگ، پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز پر عدالت نے 17 ستمبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا ہے کہ فیصلہ آج دوپہر12 بجے سنایا جائے گا۔

ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکےدیئےگئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹوکےاکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سےنوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔

پارک لین کمپنی ریفرنس میں17 میں سے آصف زرداری مجموعی طور پر 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی جن میں 10 افراد اور تین کمپنیاں شامل ہیں۔ ریفرنس میں نامزد3 ملزمان یونس قدوائی، عزیر نعیم اور اقبال میمن اشتہاری ہیں۔

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔

آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا بھی الزام ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی نامزد ہیں۔

نیب کا موقف ہے کہ آصف علی زرداری قرض لے کر معاف کرانے کے اس مقدمے میں بطور صدر اثرانداز ہوئے، انہوں نے نیشنل بینک سے اپنی جعلی کمپنی کو قرض دلوایا، کیس میں نیشنل بینک کے سابق صدور سمیت مختلف گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے علاوہ دیگر افراد پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے۔

سابق صدرآصف زرداری نے ان ریفرنسز درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ انہوں نے اپنی درخواستوں میں مؤقف اپنایا ہے کہ نیب کے ریفرنسز بد نیتی پر مبنی ہیں اور انہیں خارج کیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hVlBFQ

No comments:

Post a Comment