عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 75 ہزار471 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 17 لاکھ 77ہزار987متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے متاثر2 کروڑ34 لاکھ 94 ہزار845 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد74 لاکھ7ہزار671رہ گئی ہے۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ5ہزار471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ97 ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد56 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد90 ہزار21 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں45لاکھ95ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 38 ہزار159 اموات ہوئی ہیں۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار649 ہوگئی ہے۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24 ہزار570 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پیرو میں بھی 7 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار181 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں7 لاکھ 5ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور74 ہزار348 اموات ہوئی ہیں۔
کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FVuhz5
No comments:
Post a Comment