Ilyassawalgar

Thursday, 17 September 2020

آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ، باہمی دلچسپی و تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں باہمی دلچسپی و تعاون، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چین کے سفیر یاؤ جنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، آرمی چیف نے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر چین کے موقف کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی جانب سے سیکیورٹی تعاون کی بھی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خطے میں پاکستان کے مثبت کردار اور سفارتی تعاون بڑھانے کے عزم کو بھی دہرایا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف سے ملاقات سے قبل چینی سفیر نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں بھی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا، ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دوست اور برادر ملک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقائی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دنیا کے لیے ایک قابل تقلید منصوبہ ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بہتر کارکردگی دکھائی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hHyPpA

No comments:

Post a Comment