24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 408 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 752 کورونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 9 مریضوں نے دم توڑا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے کُل اموات 6 ہزار 408 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہے، اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 683 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 33 ہزار 865 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی یونین نے کورونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33HKmQP
No comments:
Post a Comment