Ilyassawalgar

Thursday, 13 August 2020

حکومت کوقانونی محاذ پربڑی کامیابی مل گئی، سپریم کورٹ کی اپیل

حکومت کوقانونی محاذ پربڑی کامیابی مل گئی
سپریم کورٹ نےجی آئی ڈی سی کیخلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کر دیں۔

کمپنیوں کو گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب ادا کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کوقانونی محاذ پربڑی کامیابی مل گئی، سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کیخلاف کمپنیوں کی تمام اپیلیں خارج کر دیں، کمپنیوں کو گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں417 ارب ادا کرنے ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے 2 ایک کی اکثریت سے فروری میں کیا گیا محفوظ فیصلہ سنایا۔

حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220 ارب معاف کردیے تھے اور اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔

خیال رہے 20 فروری سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے سے قبل اجازت دی تھی کہ تمام وکلا 15 روز میں اپنی معروضات تحریر ی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی جانب سے وفاق کی گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی حمایت کی گئی تھی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے مخالفت کی تھی۔

اس سے قبل ہائی کورٹ نے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا تھا، اٹارنی جنرل نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی کہ جو درخواستیں التوا کا شکار ہیں ان پر جلد فیصلہ کیا جائے کیوں کہ حکومت کو بھاری مالی خسارہ ہورہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XVSnzg

No comments:

Post a Comment