Ilyassawalgar

Thursday, 13 August 2020

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ٹیسٹ کے دوران کیسے گرجاتے تھے؟ حکومت کا تہلکہ خیز دعوٰی

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ بتا دی۔

 شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے۔ ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں۔

نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گرگئے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کسی لیب سے مل کر یہ کھیل کھیلا، ای ٹی ڈی اے بڑھا دیا گیا۔

بلڈ کا سیمپل کم کیا گیا، رپورٹ میں بلڈ سیلز اتنے کم آئے کہ ہمارے ڈاکٹرز کو بھی لگا نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔

شہباز گل کے مطابق جھوٹی رپورٹ وزیراعظم نے دیکھی تو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ تو پتا چل گیا نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے۔

نواز شریف کو جھوٹ بول کر باہر بھاگنے میں مدد کرنے والوں کا احتساب ہوگا، حکومت پنجاب ای ٹی ڈی اے کے معاملے کی تحقیقات کریگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fQYPxN

No comments:

Post a Comment