لاہور ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا جسے ڈیڑھ سال میں ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔
مینیجر لاہورائیرپورٹ اخترمرزا کے مطابق مرکزی رن وے کو نئے سرے سےبنایا جا رہا ہے اس لیے اسے 4 اگست سے بند کیا گیا ہے جو 2021 تک بند رہے گا۔
اخترمرزا کا کہنا تھا مرکزی رن وے کی بندش سے طیاروں کے ٹیک آف یالینڈنگ میں مسئلہ نہیں ہوگا۔
طیارے سیکنڈری رن وے استعمال کریں گے جو ٹرپل سیون سمیت تمام بڑے طیاروں کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gVTKFG
No comments:
Post a Comment