پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر عدنان احمد کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں کارروائی پولیس کی معاونت سے کی گئی جس میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ملزمان ڈاکٹر علی، مظفر شہزاد عرف ظفر احمد، 2 اسسٹنٹ اور ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا جب کہ 2 ملزمان کو لاہور اور 3 کو راولپنڈی سے پکڑاگیا۔
عدنان احمد نے بتایا کہ ملزمان نے فاروق مسیح نامی شخص کےدونوں گردے نکال کر 36 لاکھ روپے میں فروخت کیے اور فاروق مسیح کی لاش جناح اسپتال لاہور کے قریب پھینک دی جب کہ ملزمان نے دونوں گردے راولپنڈی میں جس مریض کو لگائے وہ بھی بعد میں دم توڑ گیا۔
دوسری جانب مرحوم مریض حسن علی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کے 30 سالہ بیٹے کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے، ڈاکٹر علی نے ٹرانسپلانٹ کے 36 لاکھ روپے وصول کیے تھے لیکن جس بیٹے کیلئے سب کچھ بیچا تھا وہ بھی زندہ نہ رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XWg0I4
No comments:
Post a Comment