Ilyassawalgar

Wednesday, 12 August 2020

مقبوضہ کشمیر میں ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کے پوسٹرز لگ گئے

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے پوسٹرز
مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم آزادی کو جشن آزادی کے طور پر منانے کے پوسٹرز لگ گئے

کُل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر جماعتوں نے 14 اگست کو بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

پوسٹرز پر چودہ اگست جشن آزادی کے ساتھ "ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے" کی تحریر درج ہے، پوسٹرز میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ اور ہم کیا چاہتے آزادی کی تحریر بھی درج کی گئی ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منانے

اور اس دن وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منایا جائے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33R0Zv7

No comments:

Post a Comment