کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات اور خدشات کے باوجود گلگت میں پاکستان کے جشن آزادی کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔
گلگت میں کئی روز سے جاری جشن آزادی پاکستان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے گلگت کے شہریوں کا جذبہ اور جوش وخروش دیدنی ہے۔
قومی پرچموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جب کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی گاڑیوں کو بھی پاکستان کے جھنڈوں سے سجاکر جشن آزادی کی رونقوں کو دوبالا کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خوف سے بے نیاز جشن آزادی کی تیاریوں میں مگن لوگوں کا جذبہ وطن سے محبت کا عملی ثبوت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iEnRBU
No comments:
Post a Comment