کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ بارش سے قبل شدید حبس اور گرمی سے شہریوں کا برا حال تھا۔
ملیر، گلشنِ اقبال، لیاقت آباد، کریم آباد، عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا، کارساز، صدر، آرام باغ، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بادل جم کر برسے۔
صبح سویرے بارش ہوتے ہی موسم خوش گوار ہو گیا جبکہ حبس اور گرمی سے بے حال شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔
جن علاقوں میں بارش نہیں ہوئی ہے وہاں چلچلاتی دھوپ نکلی ہوئی ہے اور لوگ اب بھی گرمی اور حبس کے باعث پسینے میں شرابور ہیں۔
ادھر اسلام آباد میں بھی آج صبح سویرے سے ہی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
وفاقی درالحکومت میں ایکسپرس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30RioBR
No comments:
Post a Comment