Ilyassawalgar

Wednesday, 12 August 2020

زیادہ سوچنا کیسےانسان کو منفی سوچ کا مالک بنا دیتا ہے؟؟ ماہرین نفسیات کی تحقیق نے چونکا دیا

زیادہ سوچنےکے منفی اثرات
زیادہ سوچنے ’اوورتھنکنگ‘ ایک ایسی عادت کا نام ہے جس سے انسان چاہ کر بھی چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتا ہے اور ہر وقت سوچ سوچ کر خود اپنی خوشیوں کا گلا گھونٹ دیتا ہے.

اس کا براہ راست تعلق ذہن سے ہے جس کے منفی اثرات مجموعی صحت پر بھی آتے ہیں۔

انسان کی سب سے بڑی طاقت ذہن اور سوچنے کی صلاحیت کو قرار دیا جاتا ہے، ہم سوچ کے ذریعے ہی اپنے فیصلے کرتے ہیں۔ اور کوئی بھی کام انجام دیتے ہیں۔

مگر کبھی کبھی زیادہ سوچنے کی عادت ہی انسان دشمن ثابت ہوتی ہے، زیادہ سوچنے کی عادت کو ’اوور تھنکنگ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔

ماہرین نفسیات کے مطابق یہ یہ ایک ذہنی مرض ہے جس پر قابو پایا جا سکتا ہے، اوورتھنکنگ کی عادت انسان کو منفی سوچ کا مالک بنا دیتی ہے۔

جن باتوں کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی انسان اُن سے متعلق سوچ سوچ کر اُنہیں ایک بڑا مسئلہ سمجھنے لگتا ہے اوراسی طرح آہستہ آہستہ دوسروں سے دور ہوتا چلا جاتا ہے ۔

اگر آپ بھی اسی مرض کا شکار ہیں تو اس منفی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے اس زیادہ سوچنے کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

مستقبل کے بجائے حالیہ لمحوں میں جئیں
ماہرین نفسیات کے مطابق ہم چھوٹی سی بات کو سوچ سوچ کر بڑا اس لیے بنا دیتے ہیں کہ کیوں ہم حال کے بجائے ماضی میں جیتے ہیں۔

کسی نے کوئی بات کہہ دی آپ سے کوئی غلطی ہو گئی تو اس بات اور غلطی کو پیچھے ہی چھوڑ کر آگے بڑھ جائیں، گزرے ہوئے کل کے بارے میں نہ سوچیں اور آنے والے کل کے بہتری کی منصوبہ بندی کریں ۔

اپنے حالیہ لمحوں میں جینے کے لیے خود کو یہ سمجھانا لازمی ہے کہ جو پیچھے گزر گیا اب اسے سدھارا یا بدلا نہیں جا سکتا ہے اس لیے اُن لمحوں سے متعلق اب سوچنا بھی فضول ہے ۔

اپنا ذہن بنائیں کہ جو لمحات آپ جی رہے ہیں ان کو اچھا اور مثبت کیسے بنایا جا سکتا ہے، گزرے ہوئے کل اور آنے والے کل سے متعلق سوچنے سے گریز کریں ۔

خود کو مصروف رکھیں
ماہرین نفسیات کے مطابق فارغ رہنے کے سبب بھی اوور تھنکنگ کا شکار ہونا عام سی بات ہے ، خود کو ہر وقت کسی نہ کسی مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں ۔

مثال کے طور پر اگر آپ اپنے دفتر میں پروموشن چاہتے ہیں تو اس سے متعلق سوچ کر خود کو ہلکان کرنے سے بہتر ہوگا کہ اپنے صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں ۔

نئی چیزیں سیکھیں ، اپنا کام بھرپور توجہ سے کریں اور اپنی مثبت کاکرکردگی سے ایسے حالات بنائیں کہ آپ کو پروموشن مل جائے۔

یہ نہیں سوچیں کہ پروموشن ملے گا کہ نہیں بلکہ اس بات پر توجہ مرکوز رکھیں کہ کیسے مل سکتا ہے۔خود کو یاد دلائیں کہ صورتحال پر آپ کے ہاتھ میں ہے۔

خود پر اعتماد کریں، اپنا ذہن بنائیں کہ آپ بگڑے ہوئے حالات بھی سدھار لیں گے، اس سوچ کو عادت بنا لیں، مشکل حالات میں پریشان ہونے سے زیادہ مشکل حالات سے نکلنے سے متعلق زیادہ سوچیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Yd3sfR

No comments:

Post a Comment