Ilyassawalgar

Wednesday, 12 August 2020

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کیلئے بری خبر، ماہرین نے خبر دارکردیا

 سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی نسبت کورونا کا بہت جلد شکار بن جاتے ہیں
غیر ملکی ماہرین نے برقی سگریٹ کا استعمال کرنے والے نوجوانوں کے کورونا وائرس سے بہت جلد اور شدت سے متاثر ہونے کا دعویٰ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹینفورڈ اسکول آف میڈیسن کے تحقیق کاروں نے یہ دعویٰ اپنی حالیہ تحقیق میں کیا ہے، جو 11 اگست کو جرنل آف ایڈولیسینٹ ہیلتھ میں شائع کی گئی ہے۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ جو نونوان ای سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی نسبت کورونا کا بہت جلد شکار بن جاتے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں ای سگریٹ پینے والے افراد کی تعداد زیادہ تھی اور ان میں عام مریضوں کی نسبت علامات 5 گنا زیادہ تھیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ای سگریٹ پینے والے کورونا مریضوں میں کھانسی، بخار، تھکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری کے مسائل عام کورونا مریضوں کی نسبت زیادہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے اس بات کی بھی نفی ہوجاتی ہے کہ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fUMbxP

No comments:

Post a Comment