Ilyassawalgar

Friday, 14 August 2020

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

وزیرِاعلیٰ اور گورنر سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری
پاکستان بھر میں آج 73 واں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد آمد پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔

وزیرِ اعلیٰ اور گورنر سندھ نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر رکھی اور اس موقع پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور کورونا روائرس کی وباء کی وجہ سے کشمیری پاکستان کی آزادی کی تقریب سادگی سے منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق پورے ملک کی رہنمائی کی ہے، سندھ میں ٹیسٹنگ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، ہمیں احتیاط کرنی ہے، ہم شاید سپریم کورٹ کو اپنے اقدامات کے بارے میں صحیح بات بتا نہیں سکے۔

انہوں نے بتایا کہ 2009ء میں 125 ملی میٹر بارش ہوئی تو شارعِ فیصل پر 3 دن پانی جمع رہا تھا، اس مرتبہ 4 گھنٹے بھی بارش کا پانی نہیں رُکا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں ویسٹ مینجمنٹ کام نہیں کر رہا، ضلع وسطی میں ڈی ایم سی خود صفائی کرتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم 38 نالوں کا سروے کر کے صفائی کر رہے ہیں، نالے صاف ہو جائیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iRAEkX

No comments:

Post a Comment