تفصیلات کے مطابق امریکی کے تعاون سے طے پائے معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ اسرائیل اور کسی خلیجی اسلامی ملک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات وہ پہلا اسلامی ملک نہیں ہے جس نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے علاوہ 2 اسلامی مملک اردن اور مصر نے بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔
مصر نے تازہ ترین پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے کی حمایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں محمد بن زاید کی جانب سے کی گئی خصوصی ٹوئٹ میں اسرائیل کیساتھ طے پائے امن معاہدے کی تصدیق کی گئی۔
محمد بن زاید کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ مشترکہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران اتفاق طے پایا کہ اسرائیل فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضے کا عمل روک دے گا، دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس سےقبل امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ٹوئٹس کیے گئے۔امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس میں اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی ٹوئٹس میں معاہدے کا اعلامیہ شیئر کی گئی ہیں۔ امریکی صدر اور میڈیا کی جانب سے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں چلیں گی، جبکہ سفارتی سطح پر جلد مذاکرات کا آغاز ہوگا۔
مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کے بعد اسرائیل ویسٹ بینک اور وادی اردن کے علاقوں پر قابض ہونے کے فیصلے سے فی الحال پیچھے ہٹ گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی ممکن ہوگی۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران اہم دو طرفہ معاہدے کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک سیکورٹی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدے طے کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/344wfa9
No comments:
Post a Comment