Ilyassawalgar

Friday, 14 August 2020

شہباز شریف کا جشن آزادی کے موقع پر کارکنان سے خطاب

 پوری قوم کو جشن آزادی مبارک
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جشن آزادی کے موقع پر کارکنان سے تجدید عہد کا حلف لیا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ 73 سال قبل قائد اعظم کی انقلابی لیڈر شپ میں 14 اگست 1947 کو پاکستان وجود میں آیا تو یہ تاریخ کا ایک انہونا واقعہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہائیوں اور صدیوں پر محیظ عظیم قربانیوں کا نتیجہ تھا جو کہ ایک دیانت دار، محنتی شخص کی لیڈر شپ میں سر انجام پایا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'لوگوں نے پاکستان کی جانب اپنی عزت اور وقار کو بچانے کے لیے تاریخی ہجرت کی'۔

انہوں نے کہا کہ '73 سالوں میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملیں جن میں سب سے اہم پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا تھا اور آج دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر ہم اپنی کمزوریوں کی طرف نظر دوڑائیں تو وہ بھی بہت زیادہ ہیں جیسے آج اگر پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو دوسرے ہاتھ میں کشکول ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ کشکول اور ایٹمی طاقت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، وقت کی ضرورت ہے کہ کشکول کو توڑا جائے'۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ہم پر اس کشکول کو ٹھوسا نہیں، اگر ہمیں کشکول توڑنا ہے تو جس طرح ایٹمی طاقت پاکستان بنا اس طرح ہم کشکول بھی توڑ سکتے ہیں اور وقت آئے گا کہ یہ کشکول ٹوٹ جائے گا'۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف کا اتنا پریشر ہے کہ ہم عام تنخواہ دار کی تنخوا بھی نہیں بڑھا سکے، وہ قومیں کبھی آزاد نہیں ہوتیں جو معاشی طور پر آزاد نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی، اس پر تو مہنگائی زمین پر آنی چاہیے تھی مگر آج آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے۔

گزشتہ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں نئے اور جدید ہسپتال بنائے گئے، مفت دوائیں ملتی تھیں، مفت علاج ہوتا تھا، آج وہاں سے یہ تمام سہولتیں ختم کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اتنی بجلی پیدا کی کہ ملک کی ہر ضرورت پوری ہوسکتی ہے اور اگر آج لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے تو یہ حکومت کی نا اہلی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PS5YmU

No comments:

Post a Comment