Ilyassawalgar

Tuesday 25 August 2020

صبا قمر، بلال سعید کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔
اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر ہوئی۔

صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا دونوں اداکار عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے اداکاروں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32iRq5E

No comments:

Post a Comment