امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔
حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکے پلازما سے علاج کی منظوری سے وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔
نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے سہ پہر کو نرخ 0.5 فیصد گر کر 1929.12 ڈالر فی اونس رہے۔
امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1939.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔
مزید پڑھیں: ڈالر ہوگیا تگڑا، پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار۔۔۔ مایوس کن خبر آ گئی
یاد رہےکہ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بروزِ پیر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر 168.70روپے تا جاپہنچا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EvpdjO
No comments:
Post a Comment