Ilyassawalgar

Tuesday 25 August 2020

جنوبی افریقا: 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم مسجد
جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے ساحلی شہر ڈربن میں واقع 139 سالہ قدیم گرے اسٹریٹ مسجد میں پیر کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسجد کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرے اسٹریٹ مسجد جنوبی ہمپشائر کی بڑی مساجد میں شامل ہے جس میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

جنوبی افریقا مسلم نیٹ ورک کے چیئرمین فیصل سلیمان کا کہنا ہے کہ مسجد کے بالائی حصے میں اسٹاف کے 7 فلیٹس ہیں جن میں ممکنہ طور پر کوئی شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

فیصل سلیمان کا کہنا تھا کہ آگ کو ایک حادثہ ہی تصور کیا گیا ہے اور اس میں کسی تخریب کاری کا عنصر نہیں ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ مسجد میں آتشزدگی کے باعـث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مسجد میں آتشزدگی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو منزلہ مسجد سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QqArso

No comments:

Post a Comment