Ilyassawalgar

Monday 17 August 2020

آسٹریلین سائنسدان نے سمندری پانی کو پینے کے قابل اور محفوظ بنانے والی ٹیکنالوجی تیار کرلی

 کھارے پانی کو پینے کے لائق بنانا اب مشکل نہیں
سائنسدانوں نے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں سمندری پانی کی بڑی مقدار کو پینے کے قابل اور محفوظ بنانے والی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔

ماحول دوست طریقے سے اور قلیل وقت میں کھارے پانی کو پینے کے لائق بنانا اب مشکل نہیں رہے گا۔

جدید ٹیکنالوجی سے تیار ایک فلٹر اور شمسی توانائی کے استعمال سے اس مشکل کو آسان بنایا جائے گا۔

آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے مطابق اس پیشرفت سے دنیا کے لاکھوں افراد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہوسکے گی اور اس سے توانائی کو موجودہ صفائی کے طریقوں سے کہیں زیادہ بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پانی کی قلت آئندہ برسوں میں سب سے بڑے عالمی خطرات میں سے ایک ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E7ewDS

No comments:

Post a Comment