وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ایوان صنعت و تجارت لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا بحران سے خوش اسلوبی سے نمٹ رہے ہیں، اور ملک میں کورونا وبا کے بعد حالات بہتر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، لاہور چیمبر آف کامرس میں پہلا ون ونڈو آپریشن شروع ہوا ہے، لاہور چیمبر آف کامرس میں یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھے مجرم کی حیثیت سے نہیں بلایا بلکہ میں نیب کے سامنے خود پیش ہوا، نیب جب بھی بلائے گا، خود جاؤں گا اور نیب کے تمام سوالات کے جواب دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل کے لیے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، کوشش کریں گے کہ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل حل کریں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ہمیشہ مجھ پر اعتماد رہا ہے، ان شاءاللہ فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے۔
پنجاب میں آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹے اور چینی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کبھی زرعی ریسرچ کی طرف توجہ نہیں دی گئی، تمام ادارے اپنا کام کریں گے تو حالات میں بہتری آئے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y2QNfh
No comments:
Post a Comment