Ilyassawalgar

Monday 17 August 2020

متحدہ عرب امارات کے بعد مزید 3 مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے

اسرائیل کے متحدہ عرب امارات کی طرح دیگر مسلم ممالک سے بھی معاہدے کا امکان ہے
اسرائیل کے متحدہ عرب امارات کی طرح دیگر مسلم ممالک سے بھی معاہدے کا امکان ہے، اس حوالے سے 3 ممالک کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

اسرائیل کے انٹیلی جنس کے وزیر نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں بحرین اور عمان بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلیں گے اور دیگر مسلمان ممالک سے بھی آئندہ برس تک معاہدوں کا امکان ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلی جنس ایلی کوہن نے اتوار کو اسرائیل کے آرمی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عماناور بحرین سے بھی امارات جیسے معاہدے ہونے والے ہیں، اس کے علاوہ مسلمان افریقی ممالک سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمان اور بحرین لازمی طور پر ایجنڈا کا حصہ ہیں اور میرے تجزیے کے مطابق آئندہ برس میں مسلم افریقی ممالک سے بھی امن معاہدے ہوجائیں گے جن میں سوڈان سرِ فہرست ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iOZ3aI

No comments:

Post a Comment