Ilyassawalgar

Thursday 20 August 2020

امریکا کا ایرانی آئل ٹینکرز روکنے کا دعویٰ غلط ہے: ایرانی وزیر پیٹرولیم

ایرانی وزیر پیٹرولیم
امریکا کا ایرانی آئل ٹینکرز کو روکنے کا دعویٰ غلط ہے، ایرانی وزیر پیٹرولیم نے تصدیق کر دی، کہتے ہیں امریکا نے در حقیقت وینزویلا کا تیل اور مال روکا ہے۔

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ تیل کی یہ کھیپ ایران پہلے ہی فوب کی صورت میں وینزویلا کو فروخت کر چکا ہے جس کی قیمت بھی وصول کی جا چکی۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا نے در حقیقت وینزویلا کا تیل اور مال روکا ہے، ایرانی وزیر نے بتایا کہ فری آن بورڈ لین دین کا ایک عالمی طریقے کے مطابق بحری عرشے پر اشیاء کو تحویل میں دیا جاتا ہے، بحری جہاز پر سامان لوڈ ہو جانے کے بعد حفاظت کی ذمہ داری خریدار ملک کی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سامان جہاز پر منتقل کرنے کے بعد اس کی نقل و حمل اور انشورنس کے اخراجات کا ذمہ دار بھی خریدار ملک ہی ہوتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QbEqJj

No comments:

Post a Comment