بلوچستان کے ضلع بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
بولان ندی میں طغیانی سے گیس پائپ لائن ٹوٹ گئی اور مچھ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
موسلادھار بارش کے باعث ہرنائی میں سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔
دوسری جانب تیز بارش کی وجہ سے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
علاوہ ازیں جہلم اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EqwO3i
No comments:
Post a Comment