Ilyassawalgar

Thursday 20 August 2020

بی این پی کے سربراہ اخترمینگل کورونا کا شکار ہوگئے

بی این پی کے سربراہ کورونا میں مبتلا
 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

سرداراخترمینگل نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اس لیے ان سے ملنے والے قریبی ساتھیوں بھی کورونا ٹیسٹ کرلیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سمیت مختلف سیاسی شخصیات اوردیگرافراد نے سرداراخترمینگل کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gbJ5pq

No comments:

Post a Comment