Ilyassawalgar

Sunday, 17 March 2019

انسٹاگرام کی گیمنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تیاری شروع

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اپنے صارفین کے لیے اسنیپ چیٹ کی طرز کا گیمنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور فائلیں بھیجنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف گیمز کھیلنے کی پیشکش بھی کرتے ہیں، جسے نوجوانوں میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔

ایک ریسرچ کے مطابق نوجوانوں میں تیزی سے مقبول پاتی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ہے جس نے اپنی مقبولیت میں فیس بک اور واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، انسٹاگرام نے اپنی مقبولیت کو دوام بخشنے کے لیے اسنیپ چیٹ کی طرز کے گیمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسٹاگرام ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گیمنگ پلیٹ فارم کے لیے اقدامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے اور ممکن ہے ایک سے دو ماہ میں یہ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ یہ گیمنگ پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کے گیمز کی طرح ہوں گے۔

دوسری جانب اسنیپ چیٹ نے بھی اپنے گزشتہ برس کے گیمنگ پلیٹ فارم کی مقبولیت کے بعد ایک اور نئے گیمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انسٹاگرام کا گیمنگ پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کی ہی کاپی ہوگا، تاہم اس کی تصدیق اسی وقت ممکن ہے جب یہ پلیٹ فارم لانچ کیا جائے گا۔

دیکھنا یہ ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس اپنی برتری کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم سے گیمنگ زون کو ایک کامیاب ہتھیار کے طور پر اپنی اپنی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے کس طرح استعمال کرپاتی ہیں۔ صارفین کو بھی اس نئی تبدیلی کا بے چینی سے انتظار ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Jj4z8C

No comments:

Post a Comment