جی ہاں آئی فون میں رواں سال پہلی بار ڈوئل سم کارڈ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے، جس کی افواہیں تو اپریل میں سامنے آئی تھیں مگر اب ایپل کے اپنے آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن نے اس کی 'تصدیق' کردی ہے۔
نائن ٹو فائیو میک کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن 5 میں ڈوئل سم سپورٹ کا حوالہ موجود ہے جو کہ آئی فون ایکس پلس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔
6.5 انچ کا یہ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا آئی فون مخصوص علاقوں میں ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
آئی او ایس 1 بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں سیکنڈ فزیکل سم ٹرے تک کا ذکر ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈوئل سم سپورٹ سنگل سم ٹرے اور ای سم سپورٹ تک محدود نہیں ہوگی۔
اگر یہ بیٹا سافٹ وئیر درست ثابت ہوتا ہے تو یہ پہلی بار نہیں ہوگا کہ ایپل نے مستقبل کے ہارڈوئیر یا سافٹ وئیر سپورٹ کو بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں ظاہر کیا ہو۔
اس سے قبل ایپل کے ہوم پوڈ فرم وئیر میں آئی فون ایکس اسکرین ڈیزائن کا انکشاف ہوا تھا جبکہ آئی او ایس 11 کے بیٹا ورژن میں فیس آئی ڈی، اینی موجی اور اپ ڈیٹڈ ائیرپوڈز ایپل کے اعلان سے پہلے ہی سامنے آگئے تھے۔
ایپل کی جانب سے ستمبرمیں 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون ایکس پلس کا ذکر تو اوپر ہوچکا، اس سے ہٹ کر 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ماڈل جبکہ 5.8 انچ کے اپ ڈیٹڈ آئی فون ایکس سامنے آسکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vs1yZp
No comments:
Post a Comment