Ilyassawalgar

Saturday 28 July 2018

پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے کام کریگی، بھارت

پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے کام کریگی، بھارت
بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے کام کرے گی۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہش مند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پُرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

عمران خان کا انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب کے دوران بھارت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے تعلقات بہتر کرنے چاہئیں، پاکستان اور بھارت کو آپس میں تجارت بڑھانی چاہیے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LUf5zR

No comments:

Post a Comment