Ilyassawalgar

Saturday 28 July 2018

ماہور شہزاد نے نیپال میں منعقدہ انٹرنیشنل بیڈمنٹن ایونٹ جیت لیا

پاکستان کی نوجوان بیڈمنٹن ٹیم کی کھلاڑی ماہور شہزاد
پاکستان کی نوجوان بیڈمنٹن ٹیم کی کھلاڑی ماہور شہزاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل بیڈمنٹن میں کامیابی اپنے نام کرلی۔

نیپال بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں میزبان نیپال کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے نمائندگی کی، پاکستان کی نوجوان بیڈمنٹن کی کھلاڑی ماہور شہزاد نے میزبان نیپال کی رشیلہ مہارجن کو 21-15 اور 21-10 سے مات دی۔

بیڈمنٹن ایشیا کنفیڈریشن نے ماہورشہزاد کو ایشین اولمپک پروجیکٹ اے او پی پروگرام کے تحت اولمپک کیلیے منتخب کرلیا، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے چوہدری واجد نے کہاکہ فیڈریشن کی کاوشوں سے گراس روٹ کی بنیاد پر بیڈمنٹن کے کھیل کو پروموٹ کیا جارہا ہے، نوجوان بیڈمنٹن کے کھلاڑی خداداد صلاحتیوںکے مالک ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ماہور شہزاد باصلاحیت پلیئر ہیں اور ہمیں ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ انٹرنیشنل سرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن ان کی ہرممکن رہنمائی کریگی۔



from کھیل https://ift.tt/2AtUscP

No comments:

Post a Comment