Ilyassawalgar

Saturday 28 July 2018

شراب نوشی سے سات کینسر لاحق ہونے کا خطرہ

شراب نوشی سے سات کینسر لاحق ہونے کا خطرہ
امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ شراب نوشی خواہ کم ہو یا زیادہ سات خطرناک ترین کینسر کی وجہ بن سکتی ہے۔

امریکن سوسائٹی آف کلینکل اونکولوجی ( اے ایس سی او) کے شعبہ کینسرکے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ شراب نوشی جتنی بڑھے گی کینسر کے خطرات اتنے ہی زیادہ ہونگے ۔شراب زیادہ پینے سے جگر، منہ، چھاتی، بڑی آنت اور دیگر طرح کے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق2013 میں 73 فیصد امریکی شراب نوشی کرتے تھے جن میں سے 13 فیصد بھرپور شراب نوشی کے عادی تھے ۔

اے ایس سی او کے مطابق اس بات کا ثبوت ہے. کہ شراب کئی طرح کے کینسر کی وجہ ہے جبکہ پیٹ اور لبلبے کا کینسر بھی شراب نوشی سے ہی لاحق ہوتا ہے ۔

اس رپورٹ کی مرکزی مصنفہ نیول لوکونٹے کہتی ہیں.

کہ شراب کسی بھی قسم کی ہو اس سے کینسر ہوسکتا ہے.

سر، گردن اور ایسوفیگس کے کینسر کی اہم وجہ شراب میں موجود ایسٹلڈی ہائیڈ مرکب ہے.



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mPkkWH

No comments:

Post a Comment