مگر لگتا ہے کہ بہت جلد یہ اعزاز اس سے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب چھین سکتی ہے.
یوٹیوب کے ماہانہ صارفین کی تعداد 1 ارب 90 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے.
جبکہ ٹی وی اسکرین پر روزانہ اس سائٹ کی ویڈیوز دیکھنے کا وقت 18 کروڑ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے۔
یوٹیوب کی سی ای او سوزن وجوسکی نے ایک بلاگ پوسٹ میں ان اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ویڈیوز دیکھنے کے لیے ٹیلیویژن بھی اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔
اسی طرح صارفین کی جانب سے لائیکس، کمنٹس اور چیٹ وغیرہ میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
لائیو اسٹریمنگ گزشتہ 3 برسوں کے دوران 10 گنا بڑھ چکی ہے اور 6 کروڑ سے زائد صارفین کمیونٹی ٹیب پوسٹس پر کلک یا انگیج ہیں۔
کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اسٹوریز کو 10 ہزار سے زائد سبسکرائبرز تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے.
جبکہ ایک نیا کاپی رائٹ میچ ٹول بھی متعارف کرایا جائے گا۔
کمپنی نے کہا کہ صارفین کے اندر اسکرین کے زیادہ استعمال کو محدود کرنے کے لیے بھی فیچرز پر کام کیا جارہا ہے.
اسی طرح یوٹیوب اسٹوڈیو کے نئے ڈیش بورڈ کو بھی آئندہ چند ہفتوں کے دوران پیش کیا جائے گا۔
فیس بک کے بعد مقبولیت کے لحاظ سے پہلے واٹس ایپ کو دوسرے نمبر پر سمجھا جاتا تھا جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔ تاہم اب یوٹیوب نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے.
اور یہ ویب سائٹ فیس بک کی بالادستی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے.
جس کے بعد سے دونوں کے مابین مقبولیت کی جنگ جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LY6mg8
No comments:
Post a Comment