مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں گورنرسندھ بننے والے محمد زبیر عمر نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوادیا ہے۔ گورنر سندھ محمدزبیرکا ذاتی سامان گورنر ہاؤس سے ان کے نجی گھر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے محمد زبیر کو2017 میں سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر سندھ مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل محمد زبیر ن لیگ کی حکومت میں وفاقی وزیرنجکاری تھے۔ یہ بھی یاد رہے کہ گورنر محمد زبیر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کے بھائی ہیں تاہم انھیں نے پی ایم ایل ن کی وابستگی کے باعث مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AoXpeG
No comments:
Post a Comment