تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ مرکز میں سب سے بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون نے 64 نشستیں حاصل کی ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے 43 متحدہ مجلس عمل نے 12، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 6، پاکستان مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے چار، چار، بلوچستان نیشنل پارٹی نے تین، گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس نے دو، عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔
قومی اسمبلی کیلئے 13 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے، قومی اسمبلی کی کل 272 نشستوں میں سے دو نشستوں پرعام انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے۔
پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی کی مجموعی طورپر 295 نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ نون نے 129 جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 123 نشستیں حاصل کیں اسی طرح پاکستان مسلم لیگ 7، پاکستان پیپلزپارٹی چھ ، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی۔ پنجاب اسمبلی میں 28 آزاد امیدوار ہیں۔
سندھ اسمبلی
سندھ اسمبلی کی کل 129 نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی 76 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 23 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 16، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 11، تحریک لبیک پاکستان نے دو اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی
خیبرپختونخوا اسمبلی کی کل 97 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 66 ، متحدہ مجلس عمل نے دس ، عوامی نیشنل پارٹی نے چھ ، پاکستان مسلم لیگ نون نے پانچ اور پاکستان پیپلزپارٹی نے چارنشستیں حاصل کیں ، چھ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ۔
بلوچستان اسمبلی
بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی نے کل 50 نشستوں میں سے 15 نشستیں حاصل کی ہیں۔
ایم ایم اے نو ، بلوچستان نیشنل پارٹی نے چھ ، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے تین تین ، ہزارہ ڈیموکریٹک وطن پارٹی نے دو ، پاکستان مسلم لیگ نون اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کر سکیں ۔
پانچ آزاد امیدوار بھی بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AkWawU
No comments:
Post a Comment