میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ایک تازہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ وقت پر نہ کھانے سے کم ازکم تین تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں، ان میں حراروں کے خاتمے میں تبدیلی ہوتی ہے، بھوک کا دورانیہ بدل جاتا ہے اور جسم میں چربی جمع ہونے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
توقع ہے کہ وقت پر کھانا کھانے کی سادہ ترکیب پر عمل کرکے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو موٹاپے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل کئی تحقیقات وقت پر کھانے اور وزن کے درمیان تعلق سامنے آچکا ہے لیکن ماہرین نے اب اس عمل پر مزید گہرائی سے غور کیا ہے۔ اس سے حیاتیاتی پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بوسٹن میں واقع برگھم اینڈ وومن ہسپتال کے عصبی ماہر فرینک شیر اور ان کے ساتھیوں کا خیال ہے کہ دیر سے کھانے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے، بدن میں چکنائی عجیب طرح سے جمع ہوتی ہے اور موٹاپا کم کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ کیونکہ اس سے کیلوریز(حراروں) کو جلانے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wH2pxvs
No comments:
Post a Comment