Ilyassawalgar

Sunday, 9 October 2022

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

بابر اعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ روز کے میچ میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز اسکور کیے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی 28 ویں ففٹی تھی، شاندار پرفارمنس پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

تاہم اس کے ساتھ قومی ٹیم کے کپتان نے چار ممالک (جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا) ’سینا‘ میں کسی بھی ایشین کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

سینا میں بابر اعظم اب تک 9 ففٹیز اور ایک سنچری اسکور کر چکے ہیں جبکہ ان کے بعد دوسرا نمبر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ہے جنہوں نے 8 ففٹیز اور ایک سنچری اسکور کر رکھی ہے۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 6 ففٹیز اسکور کر رکھی ہیں جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 5 ففٹیز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/bNQGSfC

No comments:

Post a Comment