Ilyassawalgar

Wednesday, 5 October 2022

پی ٹی آئی کے مزید ارکان اسمبلی کا استعفوں پر یو ٹرن، اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

استعفوں کی منظوری متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
استعفوں کی منظوری متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے وہ استعفے منظوری سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے، اسپیکر تحقیق کرلے جنھوں نے استعفے دیئے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت دیئے، قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا۔

پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ پٹشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر موثر نہیں رہا، شکور شاد کا استعفٰی منظور ہوا تو انہوں نے درخواست دی اسپیکر نے سنے بغیر منظور کر لیا، شکور شاد کی درخواست پر ہائیکورٹ انکا استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/6LoqWNG

No comments:

Post a Comment