Ilyassawalgar

Sunday, 9 October 2022

پاک فوج کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے قطر روانہ

دستہ پاک فوج کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔
پاک فوج کا سیکیورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہوگیا ہے۔

سیکیورٹی دستہ پاک فوج کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔

پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی، 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔

قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی، اس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے 4 رکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/vhHQUC7

No comments:

Post a Comment