Ilyassawalgar

Saturday 8 October 2022

ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

شہر شہر چراغاں، مسجدوں، گھروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

عیدمیلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں محافل سماع کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوس برآمد ہوں گے، محافل درود و سلام منعقد ہوں گی اور پیغمبرِ امنﷺ کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

صدر عارف علوی نے 12 ربیع الاول پر پیغام میں کہاکہ حضورﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی کامیابی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں 12 ربیع الاول کےسلسلے میں مساجد، عمارتوں اور محلوں کو نہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/HYVxc9U

No comments:

Post a Comment