اس موقع پر تقریب میں حکومت پاکستان اوراقوام متحدہ کے قریبی اشتراک سے تیار کیاجانیوالا سیلاب کی امدادی کارروائیوں کانظرثانی شدہ منصوبہ پیش کیاجائے گا۔ منصوبے میں تباہ کن سیلابوں سے متاثر ہونے والے عوام کو ضروری معاونت فراہم کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیرشیری رحمان اس موقع پر شریک ہوں گی جبکہ منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراحسن اقبال ،اقتصادی امورکے وزیرایازصادق اورخارجہ امور کی وزیرمملکت حناربانی کھر اسلام آباد سے آن لائن شرکت کریںگے۔
انسانی بنیادوں پرامداد کے امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل اورہنگامی امداد کے رابطہ کارمارٹن گرفتھس عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروزآدھنام گبریسیس کے علاوہ پاکستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیئس اقوام متحدہ کی نمائندگی کریںگے۔اس تقریب میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاوہ قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال میں امدادی کام کرنے والی انسانی تنظیمیں اوراقوام متحدہ کے مختلف ادارے شرکت کریںگے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ZeqEfXB
No comments:
Post a Comment